کورونا ویکسین لگانے کی مشق چار ریاستوں میں شروع

,

   


احمدآباد : ہندوستان نے کوویڈ۔19 ویکسین کی تقسیم اور ٹیکہ اندازی کی دو روزہ مشق شروع کردی ہے جسے ابتدائی طورپر چار ریاستوں پنجاب ، آسام ، آندھراپردیش اور گجرات میں آزمایا جارہاہے ۔ اس مشق کے تحت ویکسین ڈیلیوری ، ٹسٹ کی رسید اور الاٹمنٹ ، ٹیم ممبرس کی تعیناتی ، تجربہ کی تمثیلی جانچ پر نظر رکھنے والا آن لائین پلیٹ فارم Co-WIN کی ڈاٹا انٹری کی جائے گی ۔ حکومت نے کہاکہ کورونا ویکسین کے لئے ترجیحی افراد کی شناخت کی جارہی ہے ۔ گجرات میں اس مشق کے تحت دو اضلاع راجکوٹ اور گاندھی نگر کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ گھر گھر جاکر رابطہ قائم کرنے کی مہم منگل کو شروع کی جائے گی ۔ گجرات میں اسٹیٹ ایمیونائیزیشن آفیسر ڈاکٹر نین جانی نے میڈیا کو بتایا کہ جملہ 50 ہیلتھ پرسونل شہر میں پانچ مختلف مقامات پر نشاندہی کردہ استفادہ کنندگان کے پاس جائیں گے ۔