وٹیکن سٹی : کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانا محبت کا عمل ہے۔ چہارشنبہ کے روز انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ بہت سے افراد کی محنت کی وجہ سے کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین موجود ہے۔ ایک امریکی تنظیم کے لیے ریکارڈ کرائے گئے اپنے پیغام میں پوپ نے کہا کہ ویکسین کے ذریعے اس وبا کے خاتمے کی ایک امید پیدا ہو گئی ہے، مگر یہ فقط تب ممکن ہے جب تمام افراد یہ ویکسین لگوائیں۔ دنیا کے قریب سوا ارب کیتھولک مسیحیوں کے لیے اس پیغام کا مقصد ویکسین کے حوالے سے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ اس عالمی وبا کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں تینتالیس لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔