کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے قرنطینہ کی پابندی ختم

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمنی میں ایسے افراد کو کورونا ٹسٹ یا مستقبل میں قرنطینہ سے نہیں گزرنا پڑیگا جن کی کورونا ٹیکہ اندازی مکمل ہو چکی ہوگی۔ یہ بات جرمن اخبار ’بِلڈ‘ نے وفاقی وزارت صحت کی طرف سے ریاستی سربراہوں کو لکھے گئے ایک خط کے حوالے سے بتائی ہے۔ مقامی حکومتیں اب اپنے قواعد وضوابط میں اسی اعتبار سے تبدیلی کریں گی۔ یہ سہولت ان لوگوں کیلئے ہوگی جنہوں نے یورپی یونین کی طرف سے منظور کردہ ویکسین لگوائی ہو۔