کورونا ویکسین لینے جانے کے دوران حادثہ، 11 ہلاک

   

دھارواڑ: کرناٹک میں دھارواڑ ضلع کے ایٹا گٹّی کے پاس جمعہ صبح ٹیمپو اور ٹپّر میں ٹکر ہونے سے کم از کم 11 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جن میں زیادہ تر خواتین ہیں جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت متاثرین دانَو گیرے سے گوا کی جانب جارہے تھے ۔ پولیس کے مطابق متاثرین کے چہرے بری طرح مسخ ہوگئے ہیں اور لاشوں کی شناخت کے لئے انکے رشتے داروں کو دانو گیرے سے بلایا گیا ہے ۔ وہیں زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔