کورونا ویکسین لینے کے بعد الرجی ری ایکشن کی شکایت

,

   

لندن: برطانیہ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے کچھ افراد میں الرجک ری ایکشن کی شکایت سامنے آگئی۔یہ شکایات سامنے آنے پر برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ الرجی والے افراد کورونا ویکسین نہ لگوائیں۔برطانیہ میں کورونا کی ویکسین لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ البتہ تشویشناک بات یہ ہے کہ دو ایسے مریضوں کی حالت کورونا ویکسین لگانے سے خراب ہوئی جو الرجی کا شکار تھے۔ جس کے بعد برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ الرجی والے حضرات کورونا کی یہ ویکسین نہ لگوائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ویکسین لگوانے والے دو افراد پر ویکسین نے الرجک ری ایکشن کیا ہے۔واضح رہیکہ کل ہی ایک 90 سالہ خاتون کو پہلا کورونا ویکسین دیا گیا اس کے بعد برطانیہ میں جن لوگوں کو یہ ویکسین دیا گیا ان میں بعض نے الرجی کی شکایت کی۔