کورونا ویکسین وباء کی نئی شکل کیلئے بھی کارآمد

   

برلن : بائیو این ٹیک کے بانی معاون نے کہاکہ برطانیہ میں پائے جانے والی کورونا کی نئی شکل کا علاج کورونا وائرس کے لئے تیار کردہ ویکسین کے ذریعہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ برطانیہ میں جس نئی شکل کو دریافت کیا گیا ہے اُس کے خلاف کورونا وائرس کا ویکسین مؤثر طور پر کام کرے گا اور ضروری ہوا تو آئندہ 6 ہفتوں کے دوران اِس وائرس کا ویکسین بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ بلاشبہ کورونا وائرس کے لئے تیار کردہ ویکسین کی طاقت اِس قدر زیادہ ہے کہ وہ وباء کی نئی شکل کو بھی دور کرسکتا ہے۔ بائیو این ٹیک کے بانی یوگور سین نے کہاکہ ہم تمام کو کورونا وائرس کی ویکسین ضرور لینی چاہئے تاکہ اِس کی سامنے آنے والی نئی شکل کو بھی دور کیا جاسکے۔