کورونا ویکسین ٹیکہ اندازی مہم کا آج آغاز

,

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی کووڈ۔19 ٹیکہ اندازی مہم کا ہفتہ /16 جنوری کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ملک بھر کیلئے آغاز کریں گے ۔ بھارت بائیوٹیک کے ’کوویگزین‘ اور سیرم انسٹی ٹیوٹ کی ’کوی شیلڈ‘ ویکسین ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے کونے کونے تک پہنچادیئے گئے ہیں ۔ انڈیا میں دونوں میں سے کسی بھی ویکسین کیلئے لاگت 200 تا 295 روپئے آسکتی ہے ۔ وزارت صحت نے ابتدائی طور پر 1.65کروڑ ٹیکے حاصل کئے ہیں۔