’کورونا ویکسین‘ پر سبرامنیم سوامی کا سوالیہ نشان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : بی جے پی ایم پی سبرامنیم سوامی نے کہا کہ کورونا ویکسین کو لے کر کئی طرح کے خدشات اب بھی لوگوں کے ذہن میں ہیں، اور کورونا کی خوراک لینے کے بعد کچھ لوگوں کی اموات نے خوف بھی پیدا کر دیا ہے۔ سبرامنیم سوامی نے بھی کورونا ویکسین کو لے کر سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکہ لگوانے کے بعد 71 لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 70 نے آکسفورڈ اے زیڈ ویکسین لگوائی تھی، جس کا پروڈکشن سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔‘‘ٹوئٹ میں انہوں نے اس سلسلے میں نیتی آیوگ کے ذریعہ کوئی رپورٹ پیش نہ کرنے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ لیکن ابھی تک ان کی طرف سے رپورٹ نہیں آئی ہے۔