کورونا ویکسین: پہلے دن3 لاکھ کا نشانہ پورانہ ہوسکا

,

   

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔ پہلے دن 3 لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگانے کا نشانہ مقرر تھا لیکن یہ ہدف حاصل نہ ہو سکا۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پہلے دن کی ٹیکہ کاری مہم ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل 1 لاکھ 91 ہزار 181 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا سکا۔ حالانکہ اس سے قبل محکمہ صحت نے شام 5.30 بجے تک 1 لاکھ 65 ہزار 714 لوگوں کو ٹیکہ لگائے جانے کی اطلاع دی تھی۔ گویا کہ بعد ازاں تقریباً 25.5 ہزار مزید افراد کو ٹیکہ لگایا گیا۔علیحدہ اطلاع کے مطابق دہلی میں ہیلتھ ورکرس کو ویکسین لگانے کے بعد زائد از 51 ورکرس کو معمولی سائیڈ ایفیکٹس کی اطلاع ہے۔ بعض کو آدھے گھنٹے تک انتظار کرانے کے بعد صحت میں بہتری پر ڈسچارج کردیا گیا۔