کورونا ویکسین: کویت میں تارکین وطن سے امتیاز؟

   

کویت سٹی:تیل سے مالا مال ریاست کویت، جہاں غیر ملکی اس ملک کی معیشت کا پہیہ چلا رہے ہیں اور جو ملک کی آبادی کا 70 فیصد ہیں، انہیں کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے میں امتیازی روہے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مشرق وسطیٰ کی دیگر ریاستوں کے برعکس کویت میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے عمل میں ملکی شہریوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ایشیا، افریقہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے آئے تارکین وطن، جو کویتی شہریوں کے گھروں میں کام کرتے ہیں، ان کے بچوں کا خیال کرتے ہیں، ان کی گاڑیاں چلاتے ہیں، انہیں اب تک ویکسینکی پہلی خوراک بھی نہیں مل سکی۔27 سالہ ایک کویتی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مجھے ویکسی نیشن سینٹر میں صرف کویتی شہری نظرآتے ہیں۔ کویت میں قریب سب ہی معاملات میں اپنے شہریوں کو ترجیح دینے کی پالیسی رائج ہے۔