کورونا ویکسین کو دنیا بھر میں پہنچانے 8 ہزار طیارے درکار

   

واشنگٹن۔ ائیرلائن انڈسٹری کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کو دنیا بھر میں پہنچانا اب تک کی تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے بوئنگ 747 جیسا حجم رکھنے والے 8ہزار جہاز درکار ہوں گے۔یاد رہے کہ ابھی تک دنیا میں کسی بھی ملک کو اس مہلک وائرس کی ویکسین کی تیاری میں پوری طرح سے کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے تاہم آئی اے ٹی اے نے ابھی سے مختلف آئیرلائنز،آئیرپورٹس اور صحت پر کام کرنے والی عالمی تنظیمیں اور دوا ساز کمپنیوں سے ویکسین کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے بات چیت کاآغاز کر دیا ہے۔