نئی دہلی ۔ ہندوستان میں روسکی اسپوتنک وی کورونا وائرس ویکسین کے 300 ملین خوارک تیار کئے جائیں گے ۔ ایک روسی عہدیدار کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ہے ۔ پہلے بتائی گئی تعداد سے یہ تین گنا زیادہ ہے ۔ روس میں پہلے ہی اسپوتنک وی کے اولین نمونوں کی جانچ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو ہندوستان میں تیار کی گئی ہیں۔ روسی سفارتخانہ دہلی نے اپنے ٹوئیٹر پر آج یہ اطلاع دی ہے ۔ روسی راست سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کیرل ڈمٹری کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا کہ ہندوستان میں چار بڑے مینوفیکچررس سے معاہدہ کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ہندوستان 300 ملین ویکسین خوارک روس کیلئے تیار کرے گا ۔ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا ویکسین ساز ملک رہے گا اور فارما صنعت کورونا ویکسین کیلئے عالمی مانگ اور طلب کو دیکھتے ہوئے ویکسین تیار کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی جا رہی ہے اور سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے ۔ ہیٹیرو بائیو فارما نے روسی ادارہ کے ساتھ معاہدہ کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے اور یہ کمپنی 100 ملین سے زائد کورونا ویکسین کی خوارکیں تیار کرے گی ۔ کہا گیا کہ اس ویکسین کے ہندوستان کے باہر تجربات میں نتائج 91 فیصد رہے ہیں۔