ریاض : کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ سعودی عرب پہنچ چکی ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ چہارشنبہ کو فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین پہنچ چکی ہے‘۔انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ’ویکسین لینے کے لیے صحتی ایپ میں رجسٹریشن کریں‘۔دوسری طرف وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’صحتی ایپ میں رجسٹریشن کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے خود کو رجسٹرڈ کیا ہے‘۔ٹوئٹر پراپنے اکاؤنٹ میں وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین لینے کے خواہشمند شہری و غیر ملکی صحتی ایپ میں خود رجسٹرڈ کرلیں‘۔’ویکسین کی دستیابی پر پہلے رجسٹریشن کرنے والوں کو پہلے بلایا جائے گا، انہیں قریبی مرکز میں پیشگی وقت دیا جائے گا‘۔