کورونا ویکسین کی کمیابی پرغیر سرکاری تنظیموں کو تشویش

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی کئی غیر سرکاری امدادی تنظیموں نے غریب یا کم آمدنی والے ممالک میں کورونا ویکسین کی کمیابی کے خلاف خبردار کیا ہے۔ آکسفیم نے کہا ہے کہ دنیا کے غریب ترین ممالک کی اکثریت میں ابھی تک کسی ایک بھی شہری کو ویکسین نہیں لگائی گئی۔ اس تنظیم کے اندازوں کے مطابق دنیا کے جنوبی نصف کرے کے ممالک میں ویکسین کی کمی کے سبب رواں برس کے آخر تک صرف بیس فیصد باشندوں کو ہی کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگائے جانے کی امید ہے۔ کئی امدادی تنظیمیں مختلف دوا ساز کمپنیوں کو حاصل اس ویکسین کی پیداوار کے قانونی حقوق کی معطلی کے مطالبے بھی کر رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ممالک مقامی طور پر یہ ویکسین خود تیار کر سکیں۔