۔4 جون ٹنڈرس کے ادخال کی آخری تاریخ، ایک کروڑ ویکسین حاصل کرنے کا منصوبہ
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے بین الاقوامی اداروں سے 10 ملین (ایک کروڑ) کووڈ ویکسین حاصل کرنے کیلئے گلوبل ای ٹنڈرس طلب کئے ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل سرویسز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ ٹنڈرس طلب کئے گئے ۔ کارپوریشن نے کورونا کی لہر کی پیش نظر ٹیکہ اندازی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے گلوبل ای ٹنڈرس کے ادخال کی آخری تاریخ 4 جون مقررکی ہے۔ ٹنڈرس آن لائین داخل کئے جائیں ۔ 21 مئی سے ٹنڈر درخواستیں آن لائین دستیاب رہیں گی۔ ویکسین کی سربراہی کے لئے جن اداروں کا انتخاب کیا جائے گا ، ان سے کارپوریشن ایک سال کا معاہدہ کرے گا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ویکسین کی ناکافی سربراہی کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے بین الاقوامی اداروں سے ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ 18 سال سے زائد عمر کے ہر شخص کو مفت ویکسین دی جاسکے۔