نئی دہلی: ہندوستان نے اپنی پہلی دیسی کوویڈ۔19 ویکسین
Covaxin
کو تیار کرلیا ہے اور اب اس کے ہیومن کلینکل ٹرائلس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ یہ ویکسین کو 1100 سے زیادہ افراد پر آزمایا جائے گا۔ نمس حیدرآباد میں یہ عمل شروع کیا جاچکا ہے اور پٹنہ میں واقع ایمس میں یہی کام 10 جولائی کیا جائے گا۔ بھارت بائیو ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کو آئی سی ایم آر سے حال ہی میں ہری جھنڈی مل چکی ہے اور فاضل ادارہ نے اس کے انسانوں پر تجربہ کیلئے تیاریوں کی جملہ 12 اسپتالوں میں شروعات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں سے دو نمس حیدرآباد اور ایمس پٹنہ ہیں۔