نیویارک ۔ 16ا پریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ سال کے اختتام سے قبل کورونا وائرس پر قابو پانے کی صرف ایک یہی امید ہے کہ کوویڈ – 19 کی ویکسین تیار ہو جائے جو دنیا کو معمول پر لاسکے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے 50 سے زائد افریقی ممالک سے ویڈیو کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے متعلق ’غلط فہمی کی وبا‘ کے بارے میں متنبہ کیا۔انتونیو گٹیرس کا کہنا تھا کہ ایک محفوظ اور موثر ویکسین کورونا سے نجات کا واحد ذریعہ ہوسکتی ہے جو دنیا کو معمول کی طرف لوٹائے گی اور لاکھوں جانوں اور ان گنت کھربوں ڈالر کی بچت ہوسکے گی۔انہوں نے کوویڈ۔19 ویکسین کی تیاری کو تیز کرنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کا مطالبہ کیا.۔