لکھنو: کورونا ٹیکہ کاری میں مزید اضافہ اور اس سلسلے میں لوگوں کی ترغیب کے لئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کورونا ٹیکہ لگانے والے سرکاری ملازم کو ٹیکہ کاری کی تاریخ پر چھٹی دی جائے گی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کووڈ کے نام پر وقف اسپتالوں کو پھر سے پوری صلاحیت سے چلانے اور کورونا جانچ کا دائرہ بڑھانے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے مشتبہ مریضوں کی آر ڈی پی سی آر جانچ کرانے ، فوکس سینپل اور کانٹریکٹ ٹریسنگ لگاتا چلانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں وافر تعداد میں میڈیکل اسٹاف، ضروری دوائیں، آلات، بیک اپ سمیت آکسیجن کا نظام درست کریں۔ مقامی سطح پر حالات کا جائزہ لے کر کووڈ اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔ پہلے مرحلے میں سرکاری اسپتالوں کو وقف کورونا اسپتال کے طور پر پھر سے فعال کیاجائے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کووڈ کو بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے فوکس سینپلنگ پر خصوسی دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔ ہاسٹلس، وردھا آشرم، اناتھ آشرم، رہائشی اسکول میں ترجیحی بنیادوں پر کورونا کی جانچ کرائے جائیں۔انہوں نے سبھی عوامی پروگراموں میں جسمانی دوری اور ماسک پر لازمین طور پر عمل کرانے کی ہدایت دی۔
