کورونا ٹیکہ لینے والے 3962 ہیلت ورکرس میں کوئی منفی اثر نہیں

   


حیدرآباد۔ ریاست میں ہفتے کو کورونا کا ٹیکہ لینے والے 3962 ہیلت ورکرس میں کوئی منفی اثرات دیکھنے میں نہیں آئے ہیں۔ ڈائرکٹر عوامی صحت ڈاکٹر جی سرینواس راو نے بتایا کہ ہفتے کو جن ہیلت ورکرس کو کورونا کا ٹیکہ دیا گیا تھا وہ بہتر ہیں اور ان میں کسی طرح کے منفی اثرات دیکھنے میں نہیں آئے ہیں۔کچھ دوسری ریاستوں میں ٹیکہ لینے کے بعد بعض افراد میں منفی اثرات دیکھنے میں آئے ہیں ‘ تلنگانہ میں تاہم ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔ ٹیکہ لینے کے بعد 11 افراد نے معمولی شکایات کی تھیں جن میں ٹیکے کے مقام پر درد یا جلن شامل تھی لیکن کوئی بڑا منفی اثر کسی کو نہیں ہوا ہے ۔