کورونا ٹیکہ مراکز میں آج سے اضافہ کا فیصلہ‘500 مراکز کی تجویز

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا ٹیکہ اندازی کیلئے 18 جنوری سے مراکز کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ۔ ریاست میں پہلے دن 140 مراکز پر ٹیکہ کا آغاز ہوا تھا۔ حکام نے فیصلہ کیا کہ پیر سے 500 مراکز پر ٹیکہ کے انتظامات رہیں گے۔ ہر مرکز میں 30 سے 100 افراد کو ٹیکہ دیا جائیگا ۔پہلے مرحلہ میں ہیلت ورکرس، صفائی کرمچاریوں اور فرنٹ لائن واریئرس کا احاطہ ہوگا ۔ گاندھی ہاسپٹل میں مریضوں کی خدمت والے عملے کو ٹیکہ دیا گیا۔ ریاست میں کورونا ٹیکہ اندازی کے دوران ری ایکشن کے معمولی واقعات پیش آئے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار ٹیکہ اندازی مہم کی نگرانی کررہے ہیں اور وزیر صحت بھی حکام سے ربط میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فرنٹ لائن وارئیرس کی ٹیکہ اندازی کی تکمیل کیلئے 3 ماہ درکار ہون گے۔ اسکے بعد 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ٹیکہ دیا جائیگا۔