کورونا ٹیکہ کاری کی سست رفتار باعث تشویش :مایاوتی

   

لکھنو : بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ہفتہ کو ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کی مبینہ سست رفتاری کو باعث تشویش قرار دیا ہے ۔بی ایس پی سربراہ نے آج اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیکہ کاری کی سست رفتاری بے حد تشویشناک ہے ۔ کم ٹیکہ لگنے سے کورونا سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت سے گزارش کی ہے کہ ٹیکہ کاری کی رفتار کو مزید تیز کیا جانا چاہے ۔