کورونا ٹیکہ کی دوسری خوراک دینے آج سے خصوصی مہم

   

حیدرآباد۔ 21 نومبر ( سیاست نیوز ) کورونا ٹیکہ کی دوسری خوراک دینے کیلئے جی ایچ ایم سی حدود میں کل 22 نومبر پیر سے خصوصی مہم شروع کی جائے گی ۔ اس مہم کے دوران پہلی خوراک لینے اور مقررہ وقت مکمل کرنے والے افراد کو دوسری خوراک دی جائے گی ۔ جی ایچ ایم سی نے اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ صحت کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ بستی دواخانوں ‘ موجودہ ٹیکہ اندازی مراکز اور دوسرے سرکاری شہری نگہداشت صحت کے مراکز پر ٹیکہ کی دوسری خوراک دی جائے گی ۔ اس مہم کے تحت جملہ 4,846 رہائشی علاقوں کا احاطہ کیا جائیگا ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے گھر گھر سروے بھی کیا جائیگا تاکہ اہل افراد کا پتہ چلایا جاسکے ۔ اگر کسی گھر میں اہل افراد ٹیکہ لے چکے ہوں تو ان کے دروازے پر ایک اسٹیکر چسپاں کیا جائیگا ۔