کورونا پابندیوں میں نرمی: برطانیہ میں ریستوران کھل گئے

   

Ferty9 Clinic

لندن : برطانیہ نے معمولات زندگی کی بحالی کی طرف عارضی اقدام اٹھاتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کی گئی پابندیوں میں نرمی برتتے ہوئے پب اور ریستوران جزوی طور پر کھول دیے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لندن کے ایک علاقے آسکرج میں واقع ریستوران ’دا کراؤن ان‘ کی مالک لوئس پورٹر نے بتایا کہ ’سب کو ایک بار پھر دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘ان ڈور جم خانے، سوئمنگ پولز، لائبریریاں اور چڑیا گھر کے دروازے بھی کھول دیے گئے ہیں۔ ایک سال بعد مساجد میں رواں ہفتے رمضان کی آمد کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، گذشتہ سال کورونا کی وبا کی وجہ سے مسلم طبقے کے اجتماعات پر پابندی عائد تھی۔برطانیہ کی مسلم کونسل کی سیکرٹری جنرل زارا محمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’رمضان میں سماجی دوری کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے نمازوں کی بحالی عقیدت مندوں کو ایک نئی امید دے گی۔‘وزیراعظم بورس جانسن نے پابندیوں میں ان نرمیوں کو ’آزادی کی طرف ایک بڑا قدم‘ قرار دیا ہے۔