کورونا پازیٹیو سعودی فیملی انڈیا سے وطن منتقل

   

ریاض: ایک سعودی فیملی جو کورونا سے متاثر ہوئی، اُسے کامیابی کے ساتھ ہندوستان سے سلطنت کو منتقل کردیا گیا ہے۔ 15 گھنٹے طویل خصوصی فلائیٹ کے بعد کورونا پازیٹیو سعودی فیملی ریاض کے کنگ سلمان ایرفورس اڈہ پر پہونچی۔ یہ طبی سہولیات سے لیس خصوصی طیارہ رہا جس میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام تر احتیاطی اقدامات کئے گئے۔ سعودی فیملی کی فضائی راستے کے ذریعہ منتقلی خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ تاحال ایسے 74 معاملوں سے نمٹا جاچکا ہے۔