اسلام آباد ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزارت خزانہ نے سینیٹ میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ صنعتی شعبے کے 10 لاکھ اور خدمات کے شعبے کے 20 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔وزارتِ خزانہ نے اپنے بیان میں ایوان کو بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران کے باعث غربت کی شرح 24 اعشاریہ 3 فیصد سے بڑھ کر 33 اعشاریہ 5 فیصد ہو جائے گی۔