کورونا پردلیپ کمار کی شاعری

   

ممبئی۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حال ہی میں 97 سالہ تجربہ کار اداکار دلیپ کمار نے کورونا پر ایک نظم لکھی ہے جسے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔اپنے آفیشل ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے دلیپ کمار نے لکھا – ‘میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ کووڈ۔ 19 وبائی مرض کے دوران گھر پر ہی رہیں’۔ اس کے ساتھ ہی اشعار کی کچھ سطریں بھی تحریر کی ہیں جو کچھ اس طرح ہیں – ‘دوا بھی دعا بھی ، اوروں سے فاصلہ بھی ، غریب کی خدمت ، کمزور کی سیوا بھی …’۔ دلیپ صاحب نے کچھ اس طرح کم ہی لفظوں میں سبھی کو محتاط رہنے، دعا کرنے ، حفاظت رکھنے اور ضرورت مندوں کی مدد کا سبق دے دیا ہے۔ ان کی شاعری کی ان لائنوں کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔