حیدرآباد۔ ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارودتاتریہ نے کہا ہے کہ کورونا پر جلد ہی ٹیکہ کے ذریعہ قابو پایاجائے گا۔انہوں نے وجئے واڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی وبا نے پورے سماج پر اپنا اثر چھوڑا ہے ۔اس نے دنیا میں معاشی، سماجی اورسیاسی بحران پیدا کیا ہے۔ اس سے ہر کوئی خوفزدہ ہوگیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اس وائرس پر قابو پالیاجائے گا۔حیدرآباد میں بھارت بائیوٹیک نے کوویکسن ٹیکہ تیارکیا ہے جوقابل ستائش کام ہے ۔ یہ ٹیکہ ملک کے عوام کے لئے موثر ثابت ہوگا۔ انہوں نے سنکرانتی کے موقع پر تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔قبل ازیں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے گورنر سے خیرسگالی ملاقات کی۔
تلنگانہ میں 50 ہزار سرکاری جائیدادوں پر بھرتی
آن لائن رجسٹریشن
حیدرآباد :۔ تلنگانہ میں ریاستی حکومت 50 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لیے اعلان کی ہے ۔ اس کے لیے متلاشیان روزگار لڑکے / لڑکیاں ٹی ایس پبلک سرویس کمیشن پر آن لائن رجسٹریشن کروائیں ۔ رجسٹرڈ امیدوار ملازمت کے لیے فارمس آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مسٹر ایم اے حمید سے 4 تا 7 بجے شام رابطہ کرتے ہوئے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔۔