کورونا پر قابو پانے اضلاع میں تاجرین کا رضاکارانہ لاک ڈاؤن

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد پر قابو پانے کیلئے اضلاع کے تاجرین کی جانب سے دوبارہ لاک ڈاؤن کیا جانے لگا ہے ۔ ظہیر آباد کے تاجرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17جولائی سے 10 یوم کے رضاکارانہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ دو یوم قبل سداسیوپیٹ کے تاجرین نے بھی 10 یوم کے رضاکارانہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ 16جولائی سے مکمل لاک ڈاؤن میں رہیں گے ۔ شہر حیدرآباد میں کئی بازاروں کی جانب سے گذشتہ دنوں کے دوران رضاکارانہ لاک ڈاؤن کیا گیا تھا اور اس سے قبل کاماریڈی میں بھی تاجرین نے رضاکارانہ لاک ڈاؤن کے ذریعہ اپنی حفاظت آپ کے نظریہ کو فروغ دینے کی کوشش کی تھی ۔ ظہیر آبادکے بعد دیگر اضلاع میں بھی رضاکارانہ لاک ڈاؤن کا امکا ن ہے۔