نرمل ۔ ضلع کلکٹر مشرف فاروقی نے کہا کہ ضلع میں کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کیئیجارہے ہیں۔ اتوار کے روز انہوں نے عہدیداروں کے ہمراہ ضلعی مرکز میں پولی ٹیکنک کالج میں قائم ادارہ آئیسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لئے سخت اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے جوکورونا مثبت ہیں اور اپنیمکان میں علحٰدہ کمرے میں نہیں رہتے ہیں نرمل ضلع مستقرپر کے پولی ٹیکنک کالج میں 70 بستروں اور بھینسہ میں 30 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈس قائم کر رہے ہیں۔انھوں نیکہاکہ مختلف مقامات ومواضعات میں اے این ایمز اور طبی عملہ کورونا ٹیسٹ کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں عوام سے اس موقع پر تعاون کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پرڈی ایس پی اوپیندر ریڈی ، ایریا اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ دیویندر ریڈی ، ڈاکٹر۔ کارتک ، میونسپل کمشنر این بالاکرشنا ، تحصیلدار سبھاش چندر اور دیگر موجود تھے…