کورونا پر قابو پانے میں ناکامی،اپوزیشن کے خط پرجے پی نڈاکاجوابی خط،حزب مخالف پرگمراہ کرنے کاالزام

,

   

جے پی کے صدر جے پی نڈا نے منگل کو کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ کوویڈ 19 کے خلاف جاری لڑائی میں لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں اور خوف کی ایک جھوٹی فضاپیدا کررہے ہیں اورانھوں نے کہاہے کہ بحران کے اس دور میں راہل گاندھی اور ان کے رہنماؤں کا برتاؤ دھوکہ دہی اور فریب کاری کے لیے یاد رکھا جائے گا،جب کہ خط وزیراعظم،صدرجمہوریہ کولکھاجارہاہے لیکن برا نڈاجی کولگ رہاہے۔سرکارکے جواب دینے کی بجائے پارٹی بھڑکانے کاالزام لگارہی ہے جب کہ بنیادی سوال کیاگیاتھا جو ہر شہری کی زبان پرہے۔نڈا نے جوابی الزامات کانگریس کے صدر سونیا گاندھی کو چار صفحے کے خط میں لگائے۔کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کوویڈ۔19 کو سنبھالنے کے لیے ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ بی جے پی صدر نے کانگریس کے وزرائے اعلیٰ اورپارٹی کے دیگر رہنماؤں پر ویکسین کے بارے میں الجھن پیدا کرنے کا الزام لگایا۔