نئی دہلی ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی عہدیداروں نے جمعہ کو چین کی جانب سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا جس کے دوران یوریشین اور جنوبی ایشیائی خطہ کے بعض ممالک کے نمائندوں نے انوکھی کوروناوائرس وباء کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے بارے میں غوروخوض کیا۔ چینی قاصد برائے ہند سون ویڈنگ نے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ چین کووڈ۔19 سے لڑائی کے معاملہ میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے تیار ہے اور اپنے حیطہ اختیار میں موجود وسائل کے ذریعہ ممکنہ حد تک اعانت کرے گا۔