کورونا پر ہندوستانی مسلمانوں کیخلاف مہم ، او آئی سی کی مذمت

   

دوبئی ۔20 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی ) نے ہندوستان سے ملک میں اسلامو فوبیا کے واقعات کو روکنے اور اقلیتی مسلم برادری کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی اپیل کی ہے ۔ او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ انڈیا میڈیا مسلمانوں کو منفی انداز میں پیش کررہا ہے اور اُنھیں امتیاز و تعصب و تنگ نظری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ قبل ازیں ٹوئٹ میں تنظیم کے ادارے نے ہندوستان میں کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کیلئے مسلمانوں کے خلاف کینہ پرور مہم کی مذمت کی تھی ۔ انڈیا نے فوری طورپر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ انڈیا نے قبل ازیں 57 رکنی گروپ کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ او آئی سی جیسے اداروں کو غیرذمہ دارانہ بیانات نہیں دینا چاہئے ۔