کولمبو 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے تقریبا 2900 قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ان قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 17 مارچ سے جاری ہے۔ سری لنکا کی اکثر جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ اس ملک میں کووِڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 166 ہے جبکہ اب تک پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سری لنکا میں 20 مارچ سے ملک گیر کرفیو نافذ ہے۔