کورونا : پیرس سمیت کئی فرانسیسی شہروں میں رات کا کرفیو نافذ

   

Ferty9 Clinic

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کیلئے پیرس، مارسے اور سات دیگر شہروں میں رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے کووڈ 19کے حوالے سے ہیلتھ ایمرجنسی دوبارہ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ کرفیو ہفتے کے روز سے نافذ ہو گا اور آئندہ کم از کم چار ہفتوں تک برقرار رہے گا۔ کرفیو کے دوران رات 9 تاصبح 6بجے کے درمیان لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہیکہ اس ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر 135یورو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔