واشنگٹن، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ٹھپ پڑی معیشت کو سرگرمی دینے اور تجارت دوبارہ شروع کرنے کے لیے ٹیکساس، ورموٹ، مونٹانا کی طرح کچھ ریاستوں میں اس مہینے پابندیوں میں کچھ نرمی دی جائے گی۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو جزوی طور پر پابندی ہٹانے متعلق کچھ ہدایات جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔مسٹر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یومیہ ہونے والی پریس کانفرنس میں ہفتہ کو کہا‘‘ہم نے دو دن پہلے امریکہ کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ہدایات جاری کئے تھے ۔ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن کے گورنروں نے مرحلہ وار طریقے سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹیکساس اور ورموٹ میں سوشل ڈسٹنسنگ کی ہدایات کا طریقے سے عمل کرتے ہوئے کچھ تجارتی ادارے پیر کو کھولے جائیں گے ۔