کورونا کا اثر:انسانی حقوق کمیشن میں12تا 30 اپریل سماعت ملتوی

   

حیدرآباد : تلنگانہ انسانی حقوق کمیشن نے کورونا کے کیسیس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے 12 تا 30 اپریل سماعت کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سکریٹری کمیشن کے مطابق مذکورہ ایام میں انسانی حقوق کمیشن کی کورٹ ہیئرنگ نہیں ہوگی۔ تمام شکایات اور رپورٹس شخصی طور پر یا پھر پوسٹ کے ذریعہ وصول کی جائیں گی۔ 12 تا 30 اپریل کے دوران سماعت کئے جانے والے اُمور کو آئندہ ایام کے لئے الاٹ کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں متعلقہ فریقین، ایڈوکیٹس اور محکمہ جات کو اطلاع دی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے تمام ایام کار میں فون نمبرات 9963141253 اور 9000264345 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔