کورونا کا اثر۔ پارکس آنے والوں کی تعدا د میں کمی

   

حیدرآباد 27 جنوری (یو این آئی) کورونا کی تیسری لہر کا اثر شہر کے پارکس پر دیکھاگیا جہاں چہل قدمی کیلئے آنے والوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔کئی افراد صبح کے وقت چہل قدمی کرتے ہیں ۔ شہر پارکس صبح 5بجے سے 8بجے تک چہل قدمی کرنے والوں سے بھرے رہتے تھے تاہم کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے صورتحال میں تبدیلی آئی ہے اور کورونا کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔چہل قدمی کرنے والوں نے کہاکہ پارکس میں عوام کی تعداد میں کمی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گروپس میں چہل قدمی کیلئے آنے والوں کی تعداد گھٹ گئی ہے ۔