کورونا کا اثر۔ پارکس آنے والوں کی تعدا د میں کمی

   

حیدرآباد27 جنوری(سیاست نیوز) محکمہ صحت سے حکومت کو روانہ رپورٹ میں اسکولوں کی کشادگی کے عمل کو معطل رکھنے کی سفارش کی گئی اور کہا کہ بیشتر ریاستوں بالخصوص جنوبی ہند کی ریاستوں کیلئے آئندہ 10یوم میں صورتحال سنگین ہونے کے خطرات ہیں اسی لئے حکومت اور محکمہ تعلیم کو تعلیمی اداروں کی کشادگی کو کچھ یوم کیلئے معطل رکھنا چاہئے ۔ عہدیداروں نے توثیق کی کہ محکمہ تعلیم کو روانہ سفارشات میں کہا گیا کہ وہ فوری اسکولوں کی کشادگی کے سلسلہ میں کوئی احکام جاری نہ کرے کیونکہ تعلیمی اداروں کی کشادگی کے سبب گہما گہمی شروع ہوجائے گی۔بتایاجاتا ہے کہ ان سفارشات کا محکمہ تعلیم کی جانب سے جائزہ لیا جا رہاہے اور کہا جا رہاہے کہ حکومت سے جو فیصلہ کیا جائے گا اسے قبول کیا جائے گا کیونکہ محکمہ پر تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کا دباؤ ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی کشادگی اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ کئی ریاستوں میں جہاں سخت تحدیدات ہیں وہاں بھی تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں لائی جانے لگی ہے ۔محکمہ صحت کی سفارشات میں کہا گیا کہ 30جنوری کے بعد اسکولوں کی کشادگی کے عمل کو مزید ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کیا جائے لیکن محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کا کہناہے کہ مسلسل تعطیلات اور طویل عرصہ تعلیم کا سلسلہ مفقود رہنے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور مزید تعلیم کو متاثر نہیں کیا جاسکتا اسی لئے محکمہ سے ماہرین سے مشاورت اور احتیاطی اقدامات کا جائزہ لے کر حکومت کواپنے موقف سے واقف کروانے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس کے بعد بھی اگر حکومت تعطیلات میں توسیع یا تعلیمی اداروں کی کشادگی کے سلسلہ میں جو بھی احکام جاری کرے گی اس پر عمل آوری کی جائے گی ۔محکمہ صحت کے عہدیدار یہ کہہ رہے ہیں کہ بچوں کو کورونا کی نئی قسم سے محفوظ رکھنے اور ان کو متاثر ہونے سے بچانے یہ اقدامات انتہائی ضروری ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے عہدیدار کہہ رہے ہیں کہ نئے قواعد کے ساتھ تعلیمی اداروں کی کشادگی عمل میں آسکتی ہے۔م