اجین،20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے اجین میں ضلع انتظامیہ نے عالمی وبا کی وجہ شہر کی میونسپل حد ودمیں شادی تقاریب پر پابندی لگا دی ہے ۔سرکاری اطلاع کے مطابق کلکٹر آشیش سنگھ نے دفعہ -144 کے تحت حکم جاری کرکے اجین میونسپل حدود کے اندر شادی تقریب پر پابندی عائد کردی ہے اور کارپوریشن کے حدود کے باہر واقع نشان زد ہوٹل، میرج گارڈن یا مذہبی مقام پر شادی تقریب کی انجام دہی کی اجازت شرائط کے تحت دی جا سکے گی۔کلیکٹر کی طرف سے جاری شدہ حکم کے تحت اجازت حاصل شادی تقریب میں بھی دولہا طرف سے پانچ اور دلہن طرف سے پانچ اس طرح کل 10 افراد سے زیادہ شامل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹیسنگ کے قوانین پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔