کورونا کا اثر : کار خریدنے کیلئے شوروم جانے کی ضرورت نہیں

   

Ferty9 Clinic

کمپنیوں کی جانب سے آن لائن خریداری کے تمام انتظامات
حیدرآباد۔28اپریل(سیاست نیوز) کار کی خریدی کے لئے اب شوروم یا ڈیلر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ کورونا وائرس کے سبب طرز زندگی تیزی سے تبدیل ہونے لگا ہے اور سماجی فاصلہ اور دوری برقرار رکھتے ہوئے کئے جانے والے کاروبار کو فروغ حاصل ہونے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے سرکردہ کمپنیو ںکی جانب سے سماجی دوری اور فاصلہ کے ساتھ کاروبار کو فروغ دینے کی حکمت عملی تیار کی جانے لگی ہے۔ ہونڈا کارس انڈیا لمیٹیڈ کی جانب سے آن لائن کاروں کی فروخت کا منصوبہ تیارکیا گیا ہے اور اب ان کی کاریں آن لائن بک کی جائیں گی اور ان کی فروخت آن لائن عمل میں لائی جائے گی۔ ہونڈا کارس کے شورمو ک خریدار کو پہنچنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ کسی بھی خریدار کو سیلس مین یا شوروم کے کسی فرد سے راست رابطہ میں آنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی بلکہ کمپنی کی جانب سے شروع کئے جانے والے آن لائن پلیٹ فارم پر کار کی بکنگ اور دیگر امور کو طئے کیا جاسکتا ہے اور جن خریداروں کو بینک لون کی سہولت چاہئے ہوگی ان خریداروں کو سہولت کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ آن لائن بکنگ کی گئی کار کی ڈیلیوری کے لئے بھی بغیر کسی سے رابطہ کے کار حوالہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ ہونڈا کارس انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے شروع کئے جانے والیب منصوبہ کو کمپنی نے ’’ ہنڈا فرم ہوم‘‘ کا نام دیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کمپنی کے ماہرین نے اس منصوبہ کی تیاری کے لئے طویل مدتی تحدیدات کو نظر میں رکھتے ہوئے کی ہے اور کہا جا رہاہے کہ مستقبل قریب میں جو صورتحال پیدا ہوگی اس کا جائزہ لیتے ہوئے سرکردہ کمپنیوں کی جانب سے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔کمپنی کے آئی ٹی عملہ کے مطابق آن لائن کاروں کی فروخت کے نظریہ سے تجارتی رجحانات میں تبدیلی رونما ہونے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ ماضی قریب میں کسی نے اس نظریہ کے فروغ کے سلسلہ میں غور تک نہیں کیا تھا کیونکہ کار کی خریداری میں اکثر ٹسٹ ڈرائیو کے علاوہ شوروم سے گاڑی کے حصول کے عمل میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جاتا تھا لیکن اب جو دور آنے جا رہا ہے آپ اپنی کار بھی گھر میں بیٹھ کر آرڈر کرسکتے ہیں اور کاریں اب گھر پر ڈیلیوری دی جائیں گے اور ڈیلیوری کے دوران بھی کار کو جراثیم کش ادویات سے پاک بنائے رکھنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ گھر بیٹھے کارو کی خریداری کرنے والے گاہکوں کو محفوظ کار اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ہونڈا کار انڈیا لمیٹڈہندوستان میں پہلی کمپنی ہے جس نے آن لائن کاروں کی فروخت کاآغاز کیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران آن لائن کاروں کی فروخت کے سلسلہ میں دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔