کورونا کا خطرہ،دہلی کی جامع مسجد 30 جون تک بند

,

   

نئی دہلی۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی تاریخی جامع مسجد کو کورونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے پیش نظر 30 جون تک پھر بند کردیا گیا ہے۔ شاہی امام سید احمد بخاری نے عوام اور علماء سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ شاہی امام کے سیکریٹری امانت اللہ کا منگل کی رات دہلی کے صفدر جنگ ہاسپٹل میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ شاہی امام کورونا کی وباء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسجد کو بند کردینے کا فیصلہ کیا۔ 8 جون کو مساجد کھولنے کے حکومت کے فیصلے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔