دوحہ ۔ قطر میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔ اسکولوں اور الیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق قطر کی وزارت تعلیم کا کہناتھا کہ اسکولوں اور الیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل 2 جنوری سے ایک ہفتہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز کو یقینی بنائیں۔ ادھر وزارت صحت کا کہناتھا کہ قطر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 533 کیسز ریکارڈ ہوئے، قطر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 380 فعال کیسز ہیں ،اور 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔