کورونا کا خوف، تین بچے چار ماہ کمروں میں قید رہے

   

اسٹاکہوم: کورونا وائرس نے سوئیڈن کے ایک علاقہ میں تین بچوں کے والدین کو اس قدر خوف میں مبتلا کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو چار ماہ تک ان کے رومس میں مقفل رکھا۔ ان بچوں کو اپارٹمنٹ سے باہر نکلنے سے روکا گیا اور ان کے کمروں کے دروازوں پر کیل ٹھونک دیئے۔ یہ والدین سوئیڈن کی قومی زبان روانی سے بولنے یا سمجھنے سے قاصر ہے۔ بچوں کے وکیل نے بتایا کہ والدین نے کورونا کے سخت قواعد کی خبریں پڑھ کر یہ اقدام کیا تھا۔