کورونا کا خوف : آئی آر ایس عہدیدار کی خودکشی

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی،15 جون ( سیاست ڈاٹ کام)دارالحکومت کے دوارکا علاقے میں کورونا انفیکشن کے ڈر سے انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس)ایک سینئر افسر شیوراج سنگھ (56) نے زہریلی اشیا پی کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق سنگھ نے کل شام اپنی کار میں زہریلی اشیا پی لی۔طبیعت بگڑنے پر گھروالے انہیں اسپتال لے گئے جہاں علاج کے د وران ان کی موت ہوگئی۔ ان کے پاس ایک خودکشی نوٹ ملا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ بچوں کے کورونا سے متاثرہونے کے خدشے سے پریشان تھے ۔اس کے علاوہ وپ پچھلے کچھ دنوں سے تناؤ میں تھے ۔پولیس نے جائے وقوع سے زہریلی اشیا والی بوتل کو برآمد کر کے جانچ کے لئے بھیج دیا ہے ۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔