کورونا کا خوف بیوی نے شوہر کو گھر میں داخلہ سے روک دیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 17 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو گھر میں داخل ہونے سے روکدیا اور کورونا وائرس کا ٹسٹ کروانے پر اصرار کیا ۔ خاتون اپنے اصرار پر اٹل رہی اور اس کا کہنا تھا کہ یہ خاندان کے تمام ارکان اور اطراف و اکناف کے لوگوں کی بہتری کا مسئلہ ہے ۔ اس کا شوہر آندھرا پردیش میں کورونا سے متاثرہ ضلع نیلور سے اسی ضلع کے ٹاون وینکٹ گری کو واپس آیا تھا ۔ نیلور میں کورونا وارئس کی وجہ سے اب تک 64 افراد متاثر ہوئے ہیں اور دو افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یہ شخص نیلور میں ایک جیولری شاپ میں کام کرتا تھا اور وہ لاک ڈاون کے اچانک اعلان کی وجہ سے وہیں پھنس گیا تھا ۔ وہ چہارشنبہ کو کسی طرح اپنے گھر پہونچا تھا تاہم اس کی شریک حیات نے ہی اسے کورونا وائرس ٹسٹ کروانے اور رپورٹ منفی آنے تک گھر میں داخلہ دینے سے انکار کردیا ۔ ہیلت ورکرس کی ٹیم وہاں پہونچی اور اس شخص کو نیلور منتقل کرکے وہاں ٹسٹ کروایا گیا ۔ جب اس ٹسٹ کی رپورٹ منفی آئی تبھی اس کو گھر میں داخلہ دیا گیا ۔