کورونا کا دوردراز مشرقی علاقے کے منصوبوں پر اثر نہیں:ٹروٹنیف

   

ولادی واستووک: روس کے نائب وزیر اعظم یوری ٹروٹنیف جو مشرقی خطے میں صدر کے خصوصی ایلچی کے ذمہ دار ہیں ، نے کہا ہیکہ کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحران نے کاروباری اداروں کے کام کو جزوی طور پر متاثر کیا ہے لیکن روس کے دوردراز مشرق کی ترقی کے منصوبوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ٹروٹنیف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “علاقے کی ترقی کی رفتار کو کم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔