حیدرآباد۔کورونا ٹیکہ کا دوسرا ڈوز لینے والے چار کانسٹیبلس کورونا سے متاثر ہوگئے ۔شہر حیدرآبادکے ملکاجگری پولیس اسٹیشن کے یہ کانسٹیبلس اس موذی مرض سے مثبت پائے گئے ۔ان میں ایک ہیڈ کانسٹیبل،دو کانسٹیبلس اور ایک خاتون کانسٹیبل شامل ہے ۔ان کانسٹیبلس کے کورونا سے متاثر ہونے کے ساتھ ہی پولیس اسٹیشن کے بقیہ اہلکاروں کے طبی معائنے کروائے گئے جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔