نئی دہلی: ملک میں کورونا کی رفتار دھیمی پڑنے سے اور اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 95.7 فیصد ہوگئی ہے، جمعہ کو 34 لاکھ 33 ہزار 763 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 24 کروڑ 96 لاکھ 304 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84332 نئے کیسزسامنے آئے ہیں جب کہ 4002 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 67 ہزار 81 ہوگئی ہے۔