کورونا کا مرکز ووہان مارکیٹ بدستور بند

,

   


ووہان : چین کے شہر ووہان کی مارکیٹ جہاں سے کورونا وائرس کا ابتدائی طورپر پتہ چلا تھا، اب بھی تقریباً ایک سال گذرجانے کے بعد بند پڑی ہے ۔ 31 ڈسمبر 2019ء کو پراسرار نمونیا کے چار کیس سامنے آئے تھے ، جن کا تعلق اس مارکیٹ سے بتایا گیا کیونکہ وہ لوگ وہاں گئے تھے اور اُس کے بعد ہی بیمار ہوئے ۔ چنانچہ ووہان مارکیٹ کو راتوں رات بند کردیا گیاتھا ۔ جو رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں وہ اب بھی موجود ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مارکیٹ ہنوز طبی تحقیق کے لئے اہمیت رکھتی ہے اور اس لئے اسے منہدم کئے جانے کا امکان نہیں ہے ۔