ستنا: مدھیہ پردیش میں ضلع ستنا کے بدیرا تھانہ علاقہ کے تحت سلیا گاؤں میں کورونا کا ٹیکہ لگوانے کے بعد دو افراد کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ پولس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع میں بدیرا تھانہ علاقہ کے سلائیہ گاؤں کے باشندے امن ورمن اور بوٹی بائی لکھیرا کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ 13اپریل کو کورونا کا ٹیکہ لگوانے کے بعد ان دونوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور گزشتہ روز ہی دونوں کا انتقال ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی موت کی وجہ معلوم ہوجائے گی۔اس معاملے میں مہلوکین کے لواحقین نے ان کی موت کے لئے کورونا ویکسین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔
